• news

فحش ویڈیو کیس: اداکارہ میرا، کیپٹن نوید کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صفدر علی بھٹی نے فحش وڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او مزنگ کیخلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شو کاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ فاضل عدالت نے  اداکارہ میرا اور اسکے مبینہ شوہر کیپٹن نوید کے خلاف فحاشی پھیلانے کے الزام میں دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں بار بار طلبی کے باوجود پیش  نہ کرنے  اور خود بھی حاضر نہ ہونے پر ایس ایچ او مزنگ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے ایس پی کو حکم دیا ہے کہ وہ 2 اپریل کو ایس ایچ او مذکورہ سے عدالتی حکم کی تعمیل کروائیں اور عدالت میں وضاحت پیش کی جائے کہ اس نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا اور اس کے اپنے غیر حاضر ہونے کی کیا وجوہات تھیں ورنہ اس کے خلاف ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ استغاثہ کے مطابق مزنگ کے رہائشی  شبیر نے دائر کردہ اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سائل نے انٹرنیٹ پر یوٹیوب میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی ایک فحش ویڈیو دیکھی جس سے پاکستانی ہونے کے ناطے اسکا سر شرم سے جھک گیا۔ بطور شہری تھانہ مزنگ پولیس کے پاس ان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لئے گیا مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن