سندھ اسمبلی میں قائم علی شاہ کی ’’انگریزی‘‘ سن کر امریکی سفارتکار سو گئے
کراچی (اے پی اے) سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کا انگریزی میں بولنا امریکی سفارتکاروں کیلئے لوری بن گئی اور دوران تقریر امریکی وفد سو گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ تھر پارکر کے صورتحال پر انگریزی زبان میں اپنا پالیسی بیان دے رہے تھے۔ کہ انکا بیان اتنا طویل ہوگیا اور اس دوران وزیراعلیٰ ایسی مثالیں دیتے رہے جو اراکین اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں کے سر سے گزرتی رہیں اور امریکی قونصل خانے سے مائیکل ڈولفن کی سربراہی میں آیا وفد وزیراعلیٰ سندھ کے اظہار خیال کو لوری سمجھ کر سوگیا۔ وزیراعلیٰ کے بیان کے دوران کئی وزرا اور اراکین ایوان سے باہر چلے گئے جبکہ وہاں موجود اراکین اپنے موبائل فونز پر گیم کھیلنے میں مصروف رہے۔