• news

’’ پاکستان میں5 سے 9 سال کے 32 فیصد بچے سکول نہیں جاتے ‘‘

 اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) اکیڈمی آف ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، ورلڈ فوڈ پروگرام، یونیسف اور یونیسکو نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے پاکستان میں 5سے 9 سال کے 32 فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔ ملک بھر میں 17 فیصد سرکاری پرائمری سکول ایک کمرے پر مشتمل ہیں۔ملک بھر کے پرائمری سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی تعداد3 سے بھی کم ہے۔ملک میں 8فیصد پرائمری سرکاری سکولوں کی سرے سے عمارت ہی نہیں۔ پینتیس فیصد پرائمری سکولوں میں بیت الخلاء کا انتظام نہیں۔ پینتالیس فیصد پرائمری سکول بغیر بجلی، 33فیصد بغیر چار دیواری کے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ سکولوں کی حالت جلد سے جلد بہتر بنائے۔والدین کو آمادہ کیاجائے کہ بچوں کو سکول بھیجیں۔

ای پیپر-دی نیشن