راولپنڈی سے گرفتار 4 دہشت گرد افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ نکلے
کراچی (خصوصی رپورٹ) راولپنڈی سے گرفتار4 دہشت گرد افغان خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ نکلے۔ امت رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی اور غیر ملکی جاسوسی کرنے والے ادارے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کے لئے کئی گروپ پاکستان بھیج چکے ہیں۔ پنجاب خاص ہدف ہے، اب تک 50 سے زائد دہشت گرد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے پنجاب پولیس کو اہم کورسز کرائے جائیں گے۔