امریکہ: فون کالز کے ڈیٹا تک نیشنل سکیورٹی ایجنسی کی رسائی کم کرنے کیلئے بل تیار
واشنگٹن (ثناء نیوز) دنیا بھر میں جاسوسی کا نیٹ ورک بچھانے والے امریکی ادارے امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کو لگام دینے کیلئے امریکہ میں ٹیلی فون کالز تک کم رسائی کیلئے بل تیار کرلیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سنئیر حکام کاکہنا تھا کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کاکام محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔