• news

مودی کی ریلی پر حملے کا الزام ‘ انڈین مجاہدین کے مبینہ سربراہ تحسین کی گرفتاری کا دعویٰ

نئی دہلی (ثناء نیوز + اے ایف پی)بھارتی پولیس نے انڈین مجاہدین کے کے سربراہ کی مبینہ گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ اس گروپ پر اگلی حکومت کے مضبوط امیدوار نریندرا مودی کی انتخابی ریلی پر حملے کا بھی الزام ہے۔نئی دہلی پولیس نے 23 سالہ تحسین اختر عرف مونو کو گرفتار کیا ہے جو انڈیا کے انتہائی مطلوب افراد میں سے ایک ہے۔ اس سے چند روز قبل ہندوستانی بم بنانے والے ایک گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ادھر بھارتی انٹیلی جنس اہلکاروں نے الزام لگایا اس گروپ کو پاکستان کی حمایت حاصل اور اس کے لشکر طیبہ سے قریبی تعلقات ہیں۔ 2011میں امریکہ نے اسے دہشت گرد قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن