’’غیرقانونی ٹھیکے دینے کا ریفرنس‘‘ نیب نے پشاور میں بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا
پشاور(آن لائن) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر محب اللہ خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر بنوں ٹاؤن شپ کیلئے سوئی گیس پائپ لائن کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا اور خزانے کو 81 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔