کوئٹہ: بدعنوانی کا الزام ثابت نہ ہو سکا سابق ڈی آئی جی فقیر حسین کو احتساب عدالت نے بری کر دیا
کوئٹہ (آن لائن) احتساب عدالت کوئٹہ نے سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس فقیر حسین کو بدعنوانی کا الزام ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ 13 سال قبل نیب بلوچستان نے سابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس فقیر حسین پر ناجائز اثاثے اور جائیداد بنانے پر مقدمہ درج کرکے کیس احتساب عدالت کو بھیجا تھا۔