• news

بھارت کا زیرآب ’’کے فور‘‘ نیوکلیئر میزائل تجربے کا دعویٰ

نئی دہلی (آن لائن) بھارت نے طویل رینج کے حامل زیرآب نیوکلیئر میزائل کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ تجربہ آبدوز لانچ پیڈ سے کیا گیا۔ ایک بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ 2 ہزار کلومیٹر سے زائد رینج کے حامل سب میرین لانچڈ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، اسے عارضی طور پر ’’کے فور‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ بھارت کی موجودہ جوہری ہتھیار ٹرائیڈ کی رینج 750 کلومیٹر ہے۔ نیا میزائل ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے، جو زیرآب میزائل کی "K" سیریز کا حصہ ہے، جسے کئی تجرباتی مراحل سے گزارا جائیگا۔ بھارت کے پاس زیر آب جوہری تجربات کیلئے کوئی آپریشنل آب دوز نہیں ،نئے میزائل کے زیرآب عارضی تیار پلیٹ فارم سے تجربات کئے جائیں گے جبکہ حتمی تجربات آبدوز سے ہوں گے۔ 10 ٹن وزن کا حامل ’’کے15میزائل‘‘ ایک ٹن جوہری مواد لے جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن