• news

سانحہاسلام آباد کچہری، آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن کو تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے آئی جی سکندر حیات،  ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد پولیس ڈاکٹر رضوان  اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل  طارق کو تبدیل کر دیا، عارضی طور پر ایڈیشنل ڈی آئی جی خالد خٹک آئی جی کے فرائض جبکہ اے آئی جی آپریشن سلطان اعظم تیموری ایس ایس پی آپریشن کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کچہری کے واقعے کے دوران  غفلت برتنے پر وفاقی پولیس میں اعلیٰ افسران کو تبدیل کر دیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کرائسز مینجمنٹ سیل طارق لودھی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور سیل کا عارضی چارج   کو آرڈینیٹر نیکٹا کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد سکندر حیات اور ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی کا اضافی چارج جبکہ سلطان اعظم تیموری کو ایس ایس پی آپریشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق  تینوں جگہوں پر ایک ہفتے کے اندر مستقل تعیناتیاں کر دی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن