• news

پنجاب میں 7 سیکرٹری ‘3 کمشنر اور9 ڈی سی اوز سمیت 34 افسر تبدیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے وسیع پیمانے پر تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے مطابق 7سیکرٹریز ،  3 کمشنرز، 9ڈی سی اوز سمیت 34افسران تبدیل کر دیئے گئے۔ سیکرٹری محکمہ زراعت ڈاکٹر  اعجاز منیر کو تبدیل کر کے خالی آسامی پر سیکرٹری صحت ، سیکرٹری انڈسٹریز عرفان علی کو چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،  سیکرٹری کوآپرٹیو علی طاہر کو سیکرٹری زراعت، ایم ڈی ٹورازم حبیب الرحمن گیلانی کو سیکرٹری زکٰوۃ اینڈ عشر، سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ کیپٹن(ر) سیف انجم کو سیکرٹری آبپاشی، سپیشل سیکرٹری صحت بابر حیات تارڑ کو سیکرٹری کوآپریٹو، بابر حسن بھروانہ کو ممبر کالونیز بورڈ آف ریونیو، وہاں سے کیپٹن (ر) نسیم نواز کو او ایس ڈی، ڈی سی او مظفر گڑھ فراست اقبال کو سپیشل سیکرٹری محکمہ صحت، سیکرٹری سوشل ویلفیئر فہمیدہ مشتاق کو سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمشن، جہانزیب خان کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن طارق محمود کو ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈی جی وائلڈ لائف ڈاکٹر شعیب اکبر کو سپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ، سیکرٹری کوآرڈنیشن وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ عبداللہ خان سنبل کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ذوالفقار احمد گھمن کو ڈی سی او جہلم،  نیئر اقبال کو ڈی جی وائلڈ لائف،  ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ  اتھارٹی آفتاب احمد کو کمشنر بہاولپور، ایڈیشنل  ڈی جی پی ایچ اے لاہور اقبال حسین کو ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ  اتھارٹی، کمشنر بہاولپور  اسد اللہ کو تبدیل کر کے او ایس ڈی،  ممبر بورڈ آف ریونیو شیخ محمد صدیق کو کمشنر ساہیوال، ڈی جی پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد آصف کو کمشنر سرگودھا، ڈی سی او جہلم مرزا محمود الحسن کو او ایس ڈی، ڈی سی او بہاولنگر ارشاد حسین کو او ایس ڈی، عبدالمعیز خان کو ڈی سی او بہاولنگر، ڈی سی او لودھران خالد سلیم کو او ایس ڈی، ایڈیشنل کمشنر ساہیوال ناصر جمال ہوتیانہ کو ڈی سی او لودھران، ایڈیشنل سیکرٹری صحت محمد خان رانجھا کو تبدیل کر کے ڈی سی او میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔  پرویز اقبال کو اینٹی کرپشن سے ٹرانسفر کرکے ان کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مریم کیانی ایڈیشنل ڈی جی ایل ڈی اے پنجاب سے ریلیو کر کے ان کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن