صدر ممنون حسین افغان صدر حامدکرزئی کی دعوت پر جشن نوروز میں شرکت کیلئے آج کابل پہنچیں گے
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین افغان صدر حامد کرزئی کی دعوت پر جشن نوروز میں شرکت کے لئے (آج) جمعرات کو کابل کا دورہ کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید اور سینئر حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ صدر مملکت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا افغانستان کا پہلا دورہ ہو گا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت دیگر شریک رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے جس میں دوطرفہ امور اور امن و سلامتی کے علاقائی مسائل، تجارتی و اقتصادی تعاون پر بات چیت کی توقع ہے۔