• news

بروقت انصاف کی فراہمی اور آئین و قانون کی حکمرانی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی : چیف جسٹس

 لاہور( آئی این پی) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ بروقت انصاف کی فراہمی اور ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہر صوت یقینی بنایاجائیگا۔ انصاف کی فراہمی اور ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو ہرصورت میں یقینی بنایاجائیگا، انصاف کی فراہمی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔ وہ بدھ کے روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عمر عطا بندیال کی جانب سے دی گئی ٹی پارٹی کے موقعہ پر ججز سے گفتگو کر  کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان جسٹس جوادایس خواجہ، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز احمد، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس اقبال حمید الرحمن، جسٹس خواجہ امتیاز احمد کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الحسن، جسٹس محمد خالد محمود خان اور جسٹس عائشہ اے ملک سمیت دیگر ججز صاحبان نے بھی شرکت کی اور اپنی گفتگو میں چیف جسٹس  نے کہا کہ فوری اور سستا انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور موجودہ عدلیہ بھی سستے اور فوری انصاف کیلئے کام کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن