• news

ملک کے 138 دیہی اضلاع میں 6 سے 16 سال کے 21 فیصد بچے سکولوں میں داخلے سے محروم ہیں

راولپنڈی (آئی این پی) محکمہ تعلیم و آگاہی نے 151 اضلاع میں  تعلیم کی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔ 138 دیہی اضلاع میں 6سے 16 سال کے 21فیصد بچے سکولوں میں داخلے سے محروم ہیں، طلبہ کی حاضری کا تناسب 81جبکہ اساتذہ کا 86فیصد ہے، 57فیصد سکولوں  میں چار دیواری اور 47فیصد میں بیت الخلاء کی سہولت موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن