• news

بلوچستان کے ساحلی علاقے سے ماہی گیر نے 20 فٹ لمبی شارک مچھلی پکڑ لی، 50 روپے کلو میں ساری بیچ دی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گہرے سمندر کی شارک راستہ بھول کر پاکستان آنکلی، واپس بھاگنے سے پہلے پکڑی گئی۔ بیس فٹ مچھلی لمبی اور 4 فٹ چوڑی مچھلی دیکھ کر ماہی گیر حیران رہ گئے۔ 50 روپے کلو میں ساری بیچ دی۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے سے 20 فٹ لمبی شارک پکڑی گئی جسے کراچی فشریز لایا گیا۔ فشریز حکام کے مطابق فائٹر شارک نامی اس مچھلی کو بلوچستان کے علاقے میں پکڑا گیا۔ مچھلی کا وزن تین سے ساڑھے تین ہزار کلوگرام تھا۔ محکمہ فشریز کا کہنا ہے کہ شارک اندھی ہوچکی تھی اسلئے وہ پاکستانی سمندر میں نکل آئی۔ ایسی شارک پاکستانی سمندر میں نہیں پائی جاتی۔

ای پیپر-دی نیشن