طالبہ خود سوزی کیس، مزید 3 ملزم گرفتار، نامزد پولیس افسر تاحال فرار
مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ میں طالبہ خود سوزی کیس میں مزید 3 ملزم گرفتار کر لئے گئے جبکہ غفلت برتنے کے مقدمے میں نامزد پولیس افسران تاحال مفرور ہیں۔ ڈی ایس پی جتوئی سرکل اور 2 ایس ایچ اوز کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی صدر نے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ غفلت کے مقدمے میں نامزد تفتیشی افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زیادتی کی کوشش کے مقدمے کے مزید 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ طالبہ خود سوزی کیس میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔