• news

متروکہ وقف املاک بورڈ کی ٹیچرز کا پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا، دو بیہوش

لاہور (آئی این پی) متروکہ وقف املاک بورڈ کی ٹیچرز کا پنجاب اسمبلی کے سامنے 6گھنٹے سے زائد تک احتجاجی دھرنا ‘ٹریفک بھی بلاک کردی ‘متروکہ وقف املاک بورڈ کی انتظامیہ نے آج (جمعرات) ریگولر کرنے کے لیٹر جاری کرنے کی یقین دہانی کرو اد ی جبکہ خواتین ٹیچر ز نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔ دھرنے میں میمونہ اور رخسانہ نامی خاتون ٹیچر بیہوش ہوگئیں۔لیڈیز پولیس اور سکول ٹیچر کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ ٹریفک کی بندش سے شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کے روز متین فاطمہ نامی خاتون ٹیچر کی قیادت میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی درجنوں ایڈہاک ٹیچرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور اسی دوران متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے جنید خان نے ٹیچر ز کو یقین دہانی کروائی کہ انہیں آج جمعرات کو ریگولر کرنے کے لیٹرز جاری کر دیئے جائیںگے ۔

ای پیپر-دی نیشن