• news

افغانستان کا شمار دنیا کے 3 کرپٹ ترین ممالک میں ہوتا ہے: امریکی اخبار

نیویارک/کابل (اے پی اے) امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان کا شمار دنیا کے 3کرپٹ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔ امریکہ  کی طرف سے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا بڑا حصہ ضائع ہو چْکا یا بدعنوان سیاستدانوں اور حکام کی جیبوں میں چلا گیا ہے۔گزشتہ دہائی کے دوران غیر معمولی ترقی کرنے کے بعد افغانستان کی معیشت ایک ایسے وقت میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آ رہی ہے جب نیٹو فورسز ملک سے انخلاء کی تیاریاں کر رہی ہیںجبکہ عالمی بنک نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیاسی اور سکیورٹی تبدیلیوں کے ضمن میں پائے جانے والے ابہام اور غیر یقینی صورتحال کے سبب اقتصادی ترقی کی شرح نمو پہلے ہی سست روی کا شکار ہو چْکی ۔امریکی اخبار کے مطابق امریکی قیادت میں مغربی اتحادی فورسز کی طرف سے طالبان کا تختہ الٹے جانے کے بعد اور صدر حامد کرزئی کی زیر قیادت ایک نئی افغان انتظامیہ کی تشکیل کے بعد سے اس غریب ملک میں واضح معاشی ترقی دیکھنے میں آئی تاہم اس ترقی کے پیچھے غیر ملکی ایڈ یا امداد کا بڑا ہاتھ ہے۔ کرپشن انڈکس کے مطابق شمالی کوریا اور صومالیہ کے ساتھ ساتھ افغانستان کا شمار دنیا کے تین کرپٹ ترین یا سب سے زیادہ بدعنوان ممالک میں ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن