• news

نوشہرو فیروز میں 12 لاکھ مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر دریافت

کراچی (نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان پٹرولیم  نے نوشہرو   فیروز میں گیس  کے ذخائر  دریافت کر لئے۔  وزارت  پٹرولیم  کی جانب سے جاری اعلامیے  کے مطابق پاکستان پٹرولیم  نے نوشہرو  فیروز کے  بلاک میں 3773  میٹر گہرائی  میں 12 لاکھ مکعب  فٹ کے گیس کے ذخائر  دریافت کئے ہیں۔ گیس ذخائر  کو نکالنے  کیلئے مشینری  کی  تنصیب کرکے کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن