• news

بھارتی ججز پولیس کی گواہی کی بنیاد پر سزا سنانے سے گریز کریں: مائو نواز وں کا انتباہ

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کے ماؤ نواز  علیحدگی پسندوں نے ریاست چھتیس گڑھ کی عدالتوں کے ججوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ صرف پولیس کی گواہی کو بنیاد بناتے ہوئے سزا سنانے سے گریز کریں ورنہ عوامی عدالتوں میں سزا بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماؤ نواز تنظیم نے کہاکہ ججوں کے اس طرزِ عمل کی وجہ سے ملزمان کو اپنی صفائی دینے کا موقع نہیں مل پاتا۔تنظیم نے جیل کے حکام کیلئے بھی اسی طرح کی وارننگ جاری کی ہے۔تنظیم کی زونل کمیٹی کے ترجمان گڈسا اسیڈی نے ایک بیان میں کہا کہ بغیر گواہی فرضی یا پولیس گواہان کی بنیاد پر طویل سزائیں سنانے والے عوام مخالف ججوں کو ہم خبردار کرتے ہیں کہ وہ عوامی عدالتوں میں سزا بھگتنے کو تیار رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن