مسئلہ کشمیر کو غیر روایتی طور پر حل کیا جا سکتا ہے: بھارتی سفارتکار
سرینگر(اے پی پی)بھار ت کے سفارتکار اور بھارتی سول سوسائٹی کے معروف رکن اوپی شا ہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کو غیر روایتی طورپر حل کیا جاسکتا ہے ۔ مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات انتخابات کے بعد زیادہ نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں ۔