مصری فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
قاہرہ (بی بی سی اردو) مصری فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ فیصلے کا اعلان سرکای ٹی وی پر کیا گیا۔ نامہ نگاروں کے مطابق الیکشن میں ان کی کامیابی کا قوی امکان ہے۔