• news

تہاڑ جیل میں قیدیوں پر حملہ تشویشناک ہے : علی گیلانی

 سرینگر (آن لائن) حریت کانفرنس  (گیلانی گروپ ) کے  چیئرمین سید  علی گیلانی نے دہلی کی تہاڑ  جیل میں جرائم پیشہ افراد  کے ہاتھوں کشمیری نظر بندوں  توصیف احمد ، پیر احتشام الحق  اور محمد رفیق شاہ  کے علاوہ انجینئر مفتی محمود بہار  پر ہونے والے قاتلانہ حملے  پر گہری تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے  عالمی ریڈکراس کمیٹی  کے ذمہ داروں سے  پر زور  اپیل کی ہے کہ وہ قیدیوں  کی زندگیوں کو درپیش  خطرات کا فوری نوٹس  لیں  اور اپنی نوعیت  کے اس خطرناک  واقعہ کو جیل  حکام کے ساتھ اٹھائیں ۔ ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ قیدیوں  پر قاتلانہ حملہ   مبینہ طور پر  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ  جیل مسٹر گوسوامی  کی ہدایت  پر ہوا ہے  ۔

ای پیپر-دی نیشن