• news

سانحہ پتھری بل کی 14 ویں برسی پر سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ

سرینگر (کے پی آئی) سانحہ پتھری بل کی 14 ویں برسی کے پر سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر براری آنگن علاقہ میں غم اور ناراضگی کے مناظر دیکھنے کو ملے اس دوران 5 جاں بحق شہریوں کے لواحقین اور دیگر لوگوں نے مقامی جامعہ مسجد سے قبرستان تک احتجاجی مارچ کرنے کے بعد مہلوکین اور دیگر مدفون افراد کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی کی ۔ انہوں نے ملوث فوجی افسروں کو سزا اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور فوج کے خلاف زور دار نعرے بازی کی ۔

ای پیپر-دی نیشن