• news

بہاولپور: محکمہ جنگلات کے 2 ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بہاولپور (نامہ نگار) کرنٹ لگنے سے محکمہ جنگلات کے 2 ملازم جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے محکمہ جنگلات کے دو ملازم بیلدار محمد عتیق اور محمد اصغر جن کی ڈیوٹی نیشنل پارک لال سونہارہ لگی ہوئی تھی جہاں بجلی کا پول گرا ہوا تھا۔ محمد عتیق اور محمد اصغر کام کر رہے تھے کہ اچانک گرے ہوئے کھمبے سے چھو گئے۔

ای پیپر-دی نیشن