کئی فلائٹس حادثات کا شکار، پی آئی اے کا سفرخطر ناک ہوگیا
مدینہ منورہ(جاوید اقبال بٹ)پی آئی اے کی چند دنوں میں کئی خوفناک فلائٹس حادثہ سے دوچار ہوئی ہیں جن میں کل مدینہ منورہ پی کے 744 PK بھی شامل ہے جس کا لینڈنگ گیئر کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔ مجموعی طور پر پی آئی اے کا سفر کرنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے ۔ فیس بک میں لکھا تھا کی پی آئی 747 جہاز پرانا ہے۔ پھر انکے اندر تبدیلی کر کے 430 سیٹوں والے جہاز کو 504 سیٹس والے جہاز میں تبدیل کر دیا گیا جہاز کے اند ر آڈیو سسٹم چلتا ہے اور نہ ہی کوئی فلم آپ ابھی کس ملک میں ہیں ایسا محسوس ہوتا ہے انسانوں کو کارگو جہاز میں لایا جا رہا ہے ۔لائیٹنگ کا نظام، ہوائی جہاز سیٹ بھی ایسے جیسے یہ کوڑے دان لگ رہا ہے ساتھ ساتھ 504 مسافروں سے بھرا جہاز کسی طرح سے بھی محفوظ نہیں ہے ۔