• news

شہداء کی قربانیوں سے بے وفائی کرنا غداری کے مترادف ہے: یاسین ملک

سرینگر (این این آئی) لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں سے بے وفائی کرنا غداری کے مترادف ہے‘ شہداء کا لگایا ہوا پودا آج تناور درخت کی صورت میں سرزمین کشمیر پر کھڑا ہے۔ اپنے محسنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے‘ تحریک آزادی کو شہداء کے مطلوبہ ہدف تک پہنچانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء درگاہ حضرت بل کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشفاق مجید وانی،ڈاکٹر عبدالاحد گورو ،ایڈوکیٹ جلیل احمد اندرابی،شبیر احمد صدیقی اور دیگر دوسرے شہداء تحریک آزادی جموں کشمیر کے وہ سالار تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن