• news

ظاہر شاہ کے پوتے نادر نعیم بھی صدارتی الیکشن سے دستبردار‘ 8 امیدوار رہ گئے

کابل (اے ایف پی) جیسے جیسے افغانستان کا صدارتی الیکشن قریب آ رہا ہے امیدوار میدان چھوڑتے جا رہے ہیں۔ افغانستان کے آخری بادشاہ ظاہر شاہ کے پوتے نادر نعیم نے بھی صدارتی الیکشن سے دستبرداری لے لی اور انہوں نے سابق وزیر خارجہ زلمے رسول کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ نادر نے اس فیصلے کا اعلان صدر کرزئی کے بھائی قیوم کرزئی اور زلمے رسول کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ وہ تیسرے امیدوار ہیں جنہوں نے اپنا نام الیکشن لڑنے والوں کی فہرست سے نکلوا لیا ہے۔ اب 8 امیدواروں میں زبردست مقابلے کی توقع ہے۔ ووٹنگ5اپریل کو ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن