شہباز شریف نے بلاول کے پیغام کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب کو رابطے کی ہدایت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئیٹر پر پیغام کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کو بلاول سے رابطے کی ہدایت کر دی اور کہا ہے بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خط ملنے کی تحقیقات کی جائیں۔