• news

صرف تربت نہیں پورے بلوچستان کا وزیراعلیٰ ہوں،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے:عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرمالک بلوچ نے کہا ہے یہ تاثر لینا کہ میں صرف تربت کا وزیراعلیٰ ہوں غلط ہے میں پورے بلوچستان کا وزیراعلیٰ ہوں اور صوبے کے مسائل حل کرنا مخلوط حکومت اور میری ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ صرف تربت اور قلعہ عبداللہ پر توجہ دی جارہی ہے ہمارے نزدیک تمام اضلاع برابر ہیں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جارہا ہے انہوں نے یہ بات جمعرات کو بلوچستان اسمبلی اجلاس کے دوران پوائنٹ آف آرڈرپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ 

ای پیپر-دی نیشن