• news

شمالی وزیرستان میں پولیو کے تین کیسز سامنے آگئے، پاکستان اور افغانستان کے سوا جنوبی ایشیاء وائرس سے پاک ہو گیا: عالمی ادارہ صحت

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان سے پولیو کے تین کیسز سامنے آگئے قومی ادارہ صحت کے مطابق شالی و زیرستان کے 5 سے 14 ماہ تک تین بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 39 اور فاٹا میں 33 ہو گئی۔ این این آئی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیا کو پولیو سے پاک خطہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس وقت دنیا میں پاکستان، افغانستان اور نائجیریا میں پولیو کا وائرس پایا جاتا ہے۔ صحت کے عالمی ادارے نے اعلان کیا کہ بھارت میں پچھلے تین برسوں میں پولیو کا کوئی نیا مریض سامنے نہ آنے کے بعد اب دنیا کا 80 فیصد حصہ اس مرض سے پاک ہوگیا ،پولیو فری قرار دیے جانے والے ان ممالک میں بھارت، سری لنکا، انڈونیشیا، نیپال، برما، بنگلہ دیش، بھوٹان، مالدیپ، تھائی لینڈ، ایسٹ تیمور اور ڈیموکریٹک ریپبلک آف کوریا شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن