• news

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں میئر بدعنوانی کے الزام میں گرفتار

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولینا میں میئر کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتارکر لیا گیا۔پیٹرک کینن پر 48ہزار ڈالرز رشوت لینے کا الزام ہے، شارلٹ شہر میں یہ کارروائی ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹ نے کی۔ایک اطلاع پر پیٹرک کینن کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیااور 48ہزار ڈالر رشوت لینے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ان پر عدالت میں استغاثہ نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرنے،سرکاری فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کے الزامات عائد کئے۔پیٹرک کینن کو ابتدائی سماعت کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن