• news

حافظ آباد: مضر صحت کھانا کھانے سے 20 باراتیوں کی حالت بگڑ گئی

حافظ آباد (نمائندہ نوا ئے وقت) شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 20 باراتیوں کی حالت بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مانگٹ اونچا میں محمد افضل کی بیٹی کی شادی تھی جہاں باراتیوں نے کھانا کھایا تو اُن میں سے 20افراد کی حالت غیر ہو گئی جن میں سے اصغر، زمان، شہباز، نازیہ، عائشہ، شبر، صائمہ اور بلال وغیرہ کو مقامی ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن