• news

نثار نے حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کا اجلاس آج بلالیا مذاکرات کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے حکومتی اور طالبان مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں دونوں کمیٹیوں میں ہونیوالے مذاکرات کا جائزہ لیا جائیگا۔ حکومت مذاکراتی عمل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ مذاکراتی عمل تیزی سے آگے بڑھے اور معاملہ کو بلاوجہ طول نہ دیا جائے۔دریں اثناء حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا اگلا مرحلہ جلد شروع ہوگا۔ حکومت نے دوسرے مرحلے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا ہے۔ اگلے مرحلے میں مذاکرات کا حصہ بننے والے گروپوں کو کالعدم تنظیم کی فہرست سے نکال دیا جائیگا۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد دیگر مطالبات پر بات ہوگی۔ فوج کی طرف سے مذاکرات میں ابھی تک کوئی رکاوٹ نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن