• news

بھارتی فضائیہ کا سی 130 طیارہ گوالیار کے قریب گر کر تباہ ‘4 کمانڈوز ہلاک

گوالیار (این این آئی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گوالیارکے قریب سی 130 سپر ہرکولیس طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، جس  کے نتیجے  میں چار بھارتی کمانڈوزہلاک ہوگئے،حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کی فضائیہ کے ترجمان نے بتایاکہ جمعہ کو ریاست مدھیہ پردیش کے دارلحکومت گوالیارکے قریب سی 130 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،  جس میں چار بھارتی کمانڈوزہلاک ہوگئے۔ ترجمان نے بتایاکہ ابتدائی طورپرحادثے کی وجہ خراب موسم معلوم ہوئی ہے تاہم  مزید تحقیقات جاری ہیں۔  اطلاع ملتے ہی راجھستان اورمدھیہ پردیش کی پولیس اورامدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔یاد رہے  سی 130طیارہ سپر ہرکولیس کے نام سے بھی جانا جاتاہے اوربھارت نے دوسال قبل ہی امریکہ سے چھ طیارے خریدے تھے ۔ سپر ہرکولیس کی مدد سے فضائیہ بری فوج کو انتہائی بلندی والی پوسٹ پر ضروری سازو سامان مہیا کرتی ہے ،ہرکولیس 20 ٹن تک کا وزن سامان لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اورحال ہی میں بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کے قریب دولت بیگ کولڈی ہوائی پٹی پر اپنا C-130 جے سپر ہرکولیس طیارہ اتاراتھا۔ نوائے وقت  رپورٹ کے مطابق  ہلاکتوں  میں اضافے  کا خدشہ ہے۔  بھارتی  فضائیہ  کا کہنا ہے کہ سی 130  سپر ہرکولیس  طیارہ  اتر پردیش  کے شہر آگرہ  سے اڑا تھا جو گوالیار  سے 72 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہو گیا۔  بھارتی فضائیہ  کا  کہنا ہے کہ یہ طیارہ  لاپتہ ملائشین  طیارے کی تلاش کیلئے آپریشن  میں بھی استعمال کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن