ہریانہ: عام آدمی پارٹی کے رہنما کیجریوال پر حملہ کی کوشش
ہریانہ (نوائے وقت رپورٹ) عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کجریوال پر ریاست ہریانہ کے ضلع ڈاڈری میں روڈ شو کے دوران حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ممکنہ حملہ آور کو پکڑ لیا ا ور اسکی خوب درگت بنائی اور پولیس کے حوالے کردیا اورند کجریوال نے کارکنوں سے کہا ہے کہ ہر حال میں پرامن رہیں۔