• news

جنگی جنون : بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کرلیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوہری صلاحیت رکھنے والے پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے چندی پور میں کیا گیا، پرتھوی ٹو میزائل 500 کلو گرام تک نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے اور 350 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت اس سے قبل بھی پرتھوی میزائل کے کئی تجربات کرچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن