• news

نظم و ضبط کی خلاف ورزی، متحدہ نے سلیم شہزاد کی رکنیت معطل کر دی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سلیم شہزاد کی بنیادی رکنیت غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی۔ اعلامیہ کے مطابق سلیم شہزاد کے لین دین کا تعلق بالواسطہ یا  بلاواسطہ پارٹی سے ہرگز نہیں ہوگا، بنیادی رکنیت رابطہ کمیٹی نے معطل کی۔ دریں اثناء ایم کیو ایم کے معطل رکن سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ متحدہ میں ایک کرپٹ لابی ہے جو نظریاتی کارکنوں کیخلاف ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ یہ عناصر بھتہ خوری، قتل، سمگلنگ اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ہیں جو میں قوم کے سامنے لانا چاہتا ہوں۔ اس کی ایک طویل فہرست موجود ہے میں۔ مال بنانے والی مافیا کے نام بھی منظرعام پر لائوں گا۔ لندن میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ملکر اہم فیصلے کروں گا ۔

ای پیپر-دی نیشن