اوگرا کرپشن کیس، گیلانی، راجہ پرویز کی حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں منظور
اسلام آباد (نامہ نگار+ آن لائن) احتساب عدالت نے اوگرا کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔ اوگرا کرپشن کیس میں دیگر ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیوان ضیا الرحمن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ سماعت گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دو سابق وزراء اعظم کی جانب سے انکے کونسل امجد اقبال قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استثنٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔