بھارت: جاسوسی پر ایک بھارتی فوجی دہشت گردی کے الزام میں 2مبینہ پاکستانی گرفتار
نئی دہلی+گورکھپور(این این آئی)پاکستانی خفیہ ایجنسی سے روابط کے الزا م میں بھارتی حاضرسروس فوجی لودیپ کو گرفتارکرلیاگیا،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت کی پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ نے فرید کوٹ چھائونی سے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں فوج کے ایک کلرک کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزم سے ممنوعہ علاقے،فوج کے نظم واصول کی کتاب اورہاتھ سے بنے فوجی علاقوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے ،پولیس کے انسپکٹرہروندرسنگھ نے بتایاکہ ملزم جاسوسی کا کام کررہاتھا۔دوسری طرف بھارتی پولیس نے 2 پاکستانیوں کودہشتگردی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اترپردیش کے گورکھپورضلع سے انسداددہشت گردی پولیس نے دومبینہ دہشت گردوں مرتضیٰ عرب عبدالولیداورفہیم عرف محمد اویس کو ریلوے سٹیشن سے گرفتارکیاگیا ہے،پولیس نے بتایاکہ دونوں پاکستانی باشندہ ہیں اور ان کے پاس سے دواے کے 47،پستول،دستی بم،جدید اسلحہ،دھماکہ خیز موادکے علاوہ کچھ اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں،پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ گرفتارملزمان نے افغانستان میں تحریک طالبان کے ذریعے 2010سے 2011تک عسکری تربیت حاصل کی تھی۔