• news

قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ : پہلے روز واپڈا کے سائیکلسٹ چھائے رہے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کے افتتاحی روز واپڈا کے سائیکلسٹ چھائے رہے، واپڈا کے محمد صابر نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کیے‘ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ادریس حیدر خواجہ گروپ کے زیراہتمام شروع ہونیوالی قومی چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ روحیل اصغر تھے ۔جنہوں نے اس موقعہ پر ہونے والی تمام ریس دیکھیں۔ افتتاحی روز ایک کلو میٹر ٹیم ٹرائلز ریس میں واپڈا کے محمد صابر نے پہلی، افغانستان کے محمد انصاری نے دوسری جبکہ سندھ کے عبدالوہاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چار کلومیٹر انفرادی مقابلے میں واپڈا کے محمد صابر فاتح رہے جبکہ پولیس کے قاصد نوید دوسرے اور پنجاب کے سنی تیسرے نمبرپر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن