امریکن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ڈیرن بیزلے اپنے عہدے سے مستعفی
نیویارک (اے پی پی) امریکہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ڈیرن بیزلے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ بیزلے نے چودہ ماہ قبل یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا۔ یو ایس اے کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیزلے اپنے وطن آسٹریلیا جا رہے ہیں جہاں پر وہ سوئمنگ ویسٹرن آسٹریلیا چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔