ہائیکورٹ: سابق چیف سلیکٹر کی برطرفی کیخلاف پی سی بی سے جواب طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی)ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر محمد الیاس کی برطرفی کے خلاف درخواست پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا۔ وکیل نے بتایا کہ پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ نے کسی قانونی ضابطے کے بغیر اور ایک سالہ کنٹریکٹ کی مدت پوری ہوئے بغیر محمد الیاس کو برطرف کر دیا۔ برطرفی پی سی بی آئین اور کنٹریکٹ پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے پی سی بی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزیدسماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔