• news

اے ٹی ایم مشینوں کی حالت زار

مکرمی! سائنسی ترقی نے آج ہر انسان کو بے حد متاثر کر کے آسانیاں پیدا کر دی ہیں اس سلسلہ میں بنک بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ سینئر سٹیزنز کے لئے الگ کاﺅنٹر کی سہولت کے خاتمہ کے بعد اب عام آدمی کے علاوہ بزرگ بوڑھے‘ معذور‘ لاغر‘ بے بس اور ناتواں ریٹائرڈ ملازمین کو بھی اے ٹی ایم کارڈ سے کیش نکلوانے بیلنس انکوائری اور منی سٹیٹمنٹ حاصل کرنے کے علاوہ دیگر امورکی انجام دہی کے لئے مستفید ہونے کا موقعہ دے رکھا ہے۔ جو کہ بہت ہی مستحسن اقدام ہے لیکن مقام افسوس ہے کہ چنداں اے ٹی ایم مشین عام طور سے خراب رہنے کی وجہ سے سب کو پریشانی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اصلاح احوال کے لئے حکام بالا سے درخواست ہے۔(رب نواز صدیقی لاہور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن