• news

بک شیلف.......جہانِ مجید امجد

ڈاکٹر اسلم ضیاءنے بیسیویں صدی کی عظیم ادبی شخصیت مجید امجد سے نوجوان نسل کو متعارف کرانے کی سعی کی ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔ مجید امجد کی شخصیت نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے ہیت و عروض پر بہت کام کیا، وہ کثیر المطالعہ انسان تھے۔ ان کی شاعری مختلف رسالوں، اخباروں میں شائع ہوئی۔ انہوں نے آزاد نظمیں بھی کہیں۔ ان کی فکر اور بیان میں چونکا دینے والی جدّت موجود تھی۔ انہوں نے عربی عروض اور ہندی پنگل کے امتزاج سے ایک نیا وزن بھی تخلیق کیا تھا۔ زیر تبصرہ کتاب میں ڈاکٹر اسلم نے مجید امجد کی تحریروں، انکے خطوط، دو نایاب پیش لفظ کو یکجا کر قارئین کیلئے چھپا ہے۔ اس کتاب وہ تمام چیزیں پڑھنے کو ملیں گی جن کا ایک طالب علم متقاضی ہوتا ہے۔ 206 صفحات پر مشتمل کتاب ”جہانِ مجید امجد“ کو الوقار پبلی کیشنز نے شائع کیا ہے۔ رابطہ نمبر 042-35189691 (تبصرہ .... امتیاز احمد تارڑ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن