• news

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ۔ پی آر واپڈا کی وضاحت

مکرمی! آپ کی توجہ روزنامہ نوائے وقت میں سرراہے کے عنوان سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بارے میں شائع ہونے والے تبصرے کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ وضاحتاً عرض ہے کہ مذکورہ تبصرے کی بنیاد ایک آڈٹ اعتراض ہے جسے پبلک اکا¶نٹس کمیٹی مورخہ 25 مارچ کے اجلاس میں کلیئر کر چکی ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ گاڑیاں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدی گئی تھیں کیونکہ یہ منصوبہ انتہائی دشوار گزار اور کٹھن علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ واپڈا کی مذکورہ وضاحت کو درست تسلیم کرتے ہوئے پبلک اکا¶نٹس کمیٹی آڈٹ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اعتراض کو رد کر چکی ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گاڑیاں کی خریداری کی باقاعدہ منظوری حکومت پاکستان منصوبہ کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کے دوران پہلے ہی دے چکی ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے‘ جسے انتہائی شفاف انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تمام سائٹس پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور انشاءاللہ اس منصوبے کا پہلا یونٹ دسمبر 2015ءمیں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ (محمد عابد رانا ڈائریکٹر تعلقات عامہ واپڈا)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن