• news

بھارت کی ہٹ دھرمی

مکرمی! بھارت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے اس میں کسی ثالثی کی ضرورت نہیں ہے اقوام متحدہ اپنی حد میں رہے۔ اب ہمارے امن کی آشا اور سرحدیں ایک کرنے والوں کو ذرا کھلے دماغ سے سوچ لینا چاہئے بقول قائداعظم کشمیر تو ہماری شہ رگ ہے۔ اور یہ کیسے ممکن ہے کہ شہ رگ دشمن کے قبضے میں ہو اور نچلے دھڑ کو کچھ نہ ہو‘ کشمیر واگزار کرانے کے لئے سخت جدوجہد کی ضرورت ہے۔ کشمیری حریت پسند مجاہدین کسی صورت اپنے شہداءکا سودا نہیں کرینگے ہمیں چاہئے کہ اہل کشمیر کے قدم کے ساتھ قدم ملائیں یہ ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔ (بلال احمد خان‘ لاہور کینٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن