پنجاب میں دہشت گرد محفوظ اور حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں، حکومت ایکشن لے: بلاول بھٹو
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کے پروگرام پر ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے اور پیپلز پارٹی کے تمام رہنمائوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔کراچی آپریشن پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز بھی دہشت گردوں کی زد میں ہیں۔ پنجاب میں دہشت گرد محفوظ ہیں تاکہ حملوں کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ پنجاب حکومت کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہئے۔ کراچی پولیس دہشت گردوں کیخلاف لڑ رہی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کر سکتی۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں پر حملے ہوئے تو پنجاب حکومت ذمہ دار ہو گی۔