• news

گھریلو جھگڑے سے تنگ جلالپور جٹاں میں خاتون، قصور میں کانسٹیبل کی خودکشی

جلالپور جٹاں+ قصور (نامہ نگاران)گھریلو ناچاقی پر تین بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ محلہ کشمیر نگر کے راجہ لطیف کی 35 سالہ بیوی کی آئے روز گھر میں لڑائی رہتی تھی۔ گزشتہ روز اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ مزید برآں قصور کے نامہ نگار کے مطابق بھسر پورہ قصور کے رہائشی کانسٹیبل نے گھریلو تنازع پر مسجد کے مینار سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ متوفی شوکت ولد اسحاق لاہور سے ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر بھسر پورہ آیا ہوا تھا کہ گھریلو تنازعہ کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر محلہ کی صابری مسجد کے مینار پر چڑھ گیا اور چھلانگ لگا دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ اس سلسلے میں جب پولیس تھانہ صدر قصور اور پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور سے رابطہ کیا تو انہوں نے خودکشی کے اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن