امن مذاکرات کو دھچکا، اسرائیل کا مزید فلسطینی قیدی رہا کرنے سے انکار
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیل نے دو ٹوک انداز میں فلسطینی اسیران کی چوتھی کھیپ کو امن مذاکرات کے سلسلے میں رہا کرنے سے انکار کر دیا ،عرب ٹی وی کے مطابق ایک سینئر فلسطینی رہنماء جبریل رجب نے بتایاکہ اسرائیل نے اس بارے میں فلسطینی حکام کو بھی بالواسطہ آگاہ کر دیا ہے کہ مزید رہائیوں کی توقع نہ کی جائے،انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے یہ انکار امریکی مذاکرات کار کے ذریعے کیا کہ اسرائیل امن مذاکرات کے سلسلے میں اپنے وعدے کے مطابق مزید رہائیاں نہیں کرے گا،انہوں نے کہاکہ فلسطینی اسیران کی چوتھی کھیپ کی رہائی طے شدہ شیڈول کے تحت آج(ہفتہ کو)کو متوقع تھی۔